44

زبیدہ آپا کی برسی کے موقع پر انکے مشہورٹوٹکے

تحریروتحقیق: تحریم صغیر
(فری لانس جرنلسٹ، فیشن ڈیزائنر)

جیسا کہ سب قارعین جانتے ہیں کی آج زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپا کی دوسری برسی منائی جا رہی ہے. ان کی عقیدت و احترام میں آج ان کے ہی چند ٹوٹکے قارعین کی خدمت میں پیش کئے جا رہے ہیں. جن پر عمل کر کے آپ امورخانہ داری اور اپنے حسن کو چار چاند لگا سکتی ہیں.

زبیدہ آپا کے بتائے ہوئے 5 بہترین ٹوٹکے درج ذیل ہیں۔

روکھے بال:-
روکھے بالوں سے تقریباً ہر کوئی پریشان ہوتا ہے لیکن زبیدہ آپا نے اس مسئلے کا حل بھی ہمیں بتایا تھا۔

’’زبیدہ آپا کے مطابق ہفتے میں 2 مرتبہ بالوں میں تیل لگانا ضروری ہے جب کہ ایک انڈے میں ایک چمچ زیتون، ناریل یا سرسوں کے تیل کو شامل کرکے اس میں ایک سے 2 چمچ دہی ملا کر مرکب بنالیں۔ آدھے گھنٹے تک اسے لگا رہنے دیں اور پھر بال شیمپو سے دھو لیں، ایسا مہینے میں ایک بار ضرور کریں‘‘۔

خشک پاؤں:-
خاص طور پر سردیوں میں پاؤں خشک ہونا ایک عام سی بات ہے لیکن ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا نے اس مسئلے کا حل کچھ یوں بتایا تھا۔

’’ایک پین میں آدھا کپ سرسوں کا تیل اور آدھا چمچ مکھی کا موم گرم کریں جب یہ پگھل جائے تو اسے اچھی طرح ملا کر ایک برتن میں رکھ لیں، رات میں سونے سے قبل اپنے پاؤں کو دھونے کے بعد اس کریم کو لگا کر موزے پہن لیں‘‘۔

چکنی جلد:-
چکنی جلد ایک ایسا مسئلہ ہے جو بہت سے لوگوں کو درپیش ہوتا ہے لیکن زبیدہ آپا نے اس مسئلے کا گھریلو اور آسان ٹوٹکا بتایا تھا۔

’’2 چمچ انڈے کی سفیدی میں ایک سے 2 قطرے لیموں کا رس اور زیتون کا تیل ملا کر چہرے کو صاف کرنے کے بعد اس ماسک کو 5-7 منٹ تک لگائیں، اس ماسک کو آپ مہینے میں ایک بار استعمال کرسکتے ہیں‘‘۔

سونے کے زیورات کی حفاظت و صفائی:-
سونے کے زیورات اگر روزانہ استعمال کیے جائیں تو یہ پھیکے پڑ جاتے ہیں،گھر پر سونے کے زیورات صاف کرنے کے لیے زبیدہ آپا کا بتایا ہوا یہ ٹوٹکا آزمائیں۔

’’ایک چمچ ہلدی اور ایک چمچ ڈٹرجنٹ کو ایک کپ پانی میں گھول لیں، اس مرکب میں زیورات کو 10-15 منٹ کے لیے بھگو دیں۔ اس کے بعد دانت صاف کرنے کے برش سے انہیں آہستہ سے رگڑیں اور پانی سے دھو لیں‘‘۔

باورچی خانے کے کیبنٹس میں کیڑے مکوڑے:-
اگر آپ کے باورچی خانے کے کیبنٹس کے اندر کیڑے مکوڑے آجائیں تو زبیدہ آپا کے اس موثر ٹوٹکے کو آزمائیں۔

’’نیم کے پتوں کو خشک کر کے باورچی خانے کے کیبنٹس اور ایسی جگہوں پر رکھ دیں جہاں کیڑے مکوڑے آتے ہیں اور ہر 15 دن بعد ان پتوں کو پھینک کر نئے پتے رکھ دیجیے‘‘۔

مصنفہ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مصنفہ ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ ، کوکنگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں