47

ایپل کیبیج سلاد … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
بند گوبھی۔ ایک چھوٹا پھول
سیب۔ ۲ عدد
انڈے . دو عدد ابلے ہوئے
کریم۔ آدھا کپ
مایونیز۔ آدھا کپ
کالی مرچ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
نمک . حسب ذائقہ
ترکیب:-
۱- گوبھی کو باریک کاٹ لیں اور سیب کو چاپ کر لیں ابلے ہوئے انڈوں کو بھی چاپ کر لیں
۲- اب گوبھی ، سیب اور انڈوں کو ایک باؤل میں ڈالیں کریم، مایونیز، کالی مرچ پاؤڈر اور نمک بھی ساتھ شامل کریں تمام اشیاء کو اچھے سے مکس کریں اور مزیدار سلاد سے لطف اندوز ہوں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں