51

ایران امریکا کشیدگی کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

بغداد (ویب ڈیسک) عراق میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں قتل کے بعد خطے میں کشیدگی کی صورتحال ہے اور ایران امریکا جنگ کے خدشات کے پیشر نظر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

گزشتہ روز ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی عراق میں امریکی راکٹ حملے میں جاں بحق ہوئے جس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جب کہ ایشیا میں اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق لندن میں خام تیل کی قیمت 2.14 ڈالرز اضافے کے بعد 68.39 ڈالرز فی بیرل ہوگئی ہے۔

نیویارک مرسنٹائیل ایکسچینج میں الیکٹرانک ٹریڈنگ میں بینچ مارک یو ایس کروڈ 1.87ڈالر اضافے کے ساتھ 63.05 ڈالر فی بیرل پر ہوگیا جو کُل 12 سینٹس کمی کے ساتھ 61.18 ڈالر پر بند ہوا۔

دریں اثناء یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبیو ٹی آئی) میں خام تیل 1.68 ڈالر یا 2.8 فیصد اضافے کے ساتھ 62.86 ڈالر فی بیرل تک ہوگیا جو یکم مئی کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں