45

امریکہ: مرغ نے پولیس اہکاروں کی دوڑیں لگوادیں

ورجینیا (ویب ڈیسک) امریکا میں مرغے کا پیچھا کرتے پولیس اہلکاروں کی دلچسپ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

یوں تو آپ نے پولیس اہلکاروں کو مجرموں کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن امریکی پولیس آفیسرز کی مرغے کو پکڑنے کے لیے دوڑیں لگ گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار ایک مرغے کاپیچھا کر رہے ہیں۔

یہ دلچسپ مناظر امریکی ریاست مغربی ورجینیا کے ٹاؤن ملٹن کے اسٹور کی پارکنگ لاٹ کے ہیں جہاں ایک مرغے کو آزادی سے گھومتا دیکھا گیا جس پر وہاں موجود افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کئی گھنٹوں تک مرغے کو پکڑنے کی کوشش کرتی رہی اور کافی بھاگ دوڑ کے بعد پولیس بلا آخر مرغے کو قابو کرنے میں کامیاب ہوگئے جسے اس کے مالک کے حوالے کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں