54

ملتانی مٹی سے چہرے کو دلکش بنائیں

تحریروتحقیق: تحریم صغیر
(فری لانس جرنلسٹ، فیشن ڈیزائنر)

ملتانی مٹی کا ماسک وہ واحد ماسک ہے جو ہر قسم کی جلد کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ چہرے کے کھلے ہوئے مسام کو بند کرتا ہے۔ اس ماسک کو ہر قسم کی جلد والی خواتین استعمال کر سکتی ہیں۔

ملتانی مٹی کا ماسک بنانے کا طریقہ:-

کچی ملتانی مٹی٬ ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگالیں ۔ ماتھے سے لے کر گردن تک لگائیں چہرے اور گردن کا کوئی حصہ خالی نہ رہے کو شش کریں کہ آنکھیں بند ہوں۔ جب آپ یہ محسوس کریں کہ پیسٹ خشک ہوگیا ہے اور تناؤ محسوس ہونے لگے تو چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

چکنی جلد کے لئے ماسک:-

ایک پیالی میں انڈہ توڑ کر سفیدی نکال لیں زردی الگ کردیں سفیدی میں چند قطرے لیموں کے عرق کے ملالیں پھر چمچ کی مدد سے اتنا پھینٹیں کہ پیالی میں جھاگ بن جائے اب اسے چہرے پر لگائیں جب خشک ہو جائے تو ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔

خشک جلد کے لئے ماسک:-

خشک جلد کے لیے ملتانی مٹی کو پیس کر اس میں تھوڑی سی پسی ہوئی ہلدی ملالیں ساتھ ہی چند قطرے روغن بادام کے ڈال کر پیسٹ بنالیں پیسٹ نرم ہونا ضروری ہے چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیں پھر چہرہ دھولیں اس پیسٹ کے استعمال سے آپ کا چہرہ دن بدن نکھرتا چلا جائے گا۔

نارمل جلد کے لئے ماسک:-

ایک حصہ خشک پاؤڈر دودھ اور ایک حصہ کچی ملتانی مٹی لے کر اس میں زیتوں کا تیل ملالیں اس طرح نرم انداز کا پیسٹ تیار ہوجائے گا۔ اب اسے چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ انتظار کریں پھر اُتار کر منہ دھولیں نارمل جلد کے لئے بہترین ماسک ثابت ہوگا۔

مصنفہ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مصنفہ ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ ، ککنگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں