48

رئیل چاکلیٹ سپانجی … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
میدہ۔ ایک کپ
چینی۔ ایک کپ
کوکو پاؤڈر۔ ایک کپ
بیکنگ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
بیکنگ سوڈا۔ ۳/۴ چائے کے چمچ
کافی۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔ آدھا چائے کا چمچ
انڈے۔ ۲ عدد
تیل۔ ۱۰ کھانے کے چمچ
دودھ۔ آدھا کپ
ونیلا ایسنس۔ ایک چائے کا چمچ
ابلا ہوا پانی۔ ۱/۴ کپ
وہپنگ کریم۔ ایک پیکٹ
چاکلیٹک کوکیز۔ گارنش کیلئے
چاکلیٹ چنکس۔ گارنش کیلئے

ترکیب:-
۱- میدہ میں کوکو پاؤڈر، بیکنگ سوڈا، بیکنگ پاؤڈر اور نمک ڈال کر مکس کریں پھر چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں-
۲- اب ایک باؤل میں انڈے، تیل ، دودھ اور ونیلا ایسنس ڈال کر مکس کریں اور ان ساری چیزوں کو پہلے والے آمیزے کے ساتھ ملا دیں اور ابلا ہوا پانی شامل کریں تاکہ چینی اچھی طرح مکس ہو جائے
۳- ایک بیکنگ ٹرے کو گریس کریں اور اس آمیزے کو اس میں ڈال کر ۱۸۰ ڈگری پری ہیٹڈ اوون میں ۳۰ منٹ کیلئے بیک کر لیں
۴-اب کیک کو اوون سے نکال کر بیکنگ ٹرے سے علیحدہ کریں اور کیک کو ٹھنڈا کر لیں پھر ایک بڑی نائف سے کیک کو درمیان سے کاٹ کر ۳ حصے کر لیں
۵- اب وہپنگ کریم کو بیٹر سے بیٹ کر کے کیک کے پہلے حصے کی سطح پہ لگائیں اور اس پہ کیک کا دوسرا حصہ رکھ کر جوڑ لیں اس سطح پر بھی کریم تہہ لگائیں اور آخری حصہ کو بھی اسی طرح مکمل کریں آکر میں چاکلیٹ کوکیز اور چاکلیٹ چنکس کی مدد سے کیک کی گارنش مکمل کریں اور گھر والوں سےداد وصول کریں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں