70

مکس ویجی ٹیبل … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-

مٹر۔ ایک کپ
گاجر۔ ۳-۴ عدد
آلو۔ ۲ عدد
پھول گوبھی۔ ایک کپ
شملہ مرچ۔ ۲ عدد
پیاز۔ ۲ عدد
ٹماٹر۔ ۲ عدد
لہسن پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
ادرک۔ ایک کھانے کا چمچ باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا۔ آدھی گٹھی
تیل۔ ایک چوتھائی پیالی
سرخ مرچ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
ریڈ کرش چلی۔ آدھا چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
کری پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

ترکیب:-
۱-گاجر ،آلو ،گوبھی اور شملہ مرچ کو کیوب میں کاٹ لیں پھر گاجر،آلو، گوبھی اور مٹر کو ابال لیں۔
۲- پین میں تیل ڈال کر پیاز فرائی کر لیں اور ادرک لہسن پیسٹ بھی ڈال دیں پیاز کو بھوننے کے بعد سارے مصالحے شامل کریں اور ٹماٹر بھی ڈال دیں ہلکا سا بھوننے کے بعد مصالحے کو گرائنڈ کر لیں
۳-اب گرائنڈ کئے ہوئے مصالحے میں ابلی ہوئی سبزیاں اور شملہُ مرچ ڈال کر ہلکا سا بھونیں مزیدار مکس سبزیاں تیار ہیں

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں