73

سوہا نجنا گوشت … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
مٹن. آدھا کلو
سوہانجنا. آدھا کلو
گھی۔ آدھی پیالی
پیاز۔ ایک عدد
ٹماٹر۔ ۲عدد
ہرا لہسن۔ ایک گٹھی باریک کٹا ہوا
ہرا دھنیا۔ آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا
سرخ مرچ۔ ایک کھانے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
خشک دھنیا ثابت۔ ایک کھانے کا چمچ
ادرک. ایک کھانے کا چمچ باریک کٹا ہوا
دہی۔ آدھا کلو

ترکیب:-
۱- سوہانجنا کو صاف کر کے ابالیں پھر باریک دوپٹّے میں ڈال کر اچھی طرح مسل کر دھو لیں
۲-مٹن میں ایک گلاس پانی، ادرک، ہرا لہسن، ٹماٹر، سرخ مرچ، نمک اور خشک دھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر چڑھا دیں جب گوشت گلنے لگے تو گھی ڈال کر ہلکا سا بھون لیں اور سوہانجنا ڈال کر مزید ایک گھنٹے تک پکائیں پھر دہی ڈال کر بھون لیں جب سوہانجنے کا پانی خشک ہو جائے تو دھنیا ڈال کر دم پر لگا دیں سردیوں کی بہترین سوغات کھانے کیلئے تیار ہے۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں