61

چکن نگٹس … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
چکن بون لیس۔ ۵۰۰ گرام
بریڈ سلائس۔ ۲-۳ عدد
دودھ۔ آدھا کپ
انڈے۔ ۲عدد
لہسن پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
پیپریکا پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
سویا ساس ایک چائے کا چمچ
اوریگانو۔ آدھا چائے کا چمچ
میدہ۔ آدھا کپ
چکن پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
بریڈ کرمبز۔ ایک کپ
کالی مرچ۔ ایک چٹکی
نمک۔ ایک چٹکی
خشک پارسلے۔ ایک چٹکی

ترکیب:-
۱- ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کو دودھ میں ڈبو کر رکھ دیں
۲-چکن، لہسن پاؤڈر، کالی مرچ ، پیپریکا پاؤڈر، نمک، سویا ساس، اوریگانو، اولڈ بریڈ اور ایک انڈہ ڈال کر چاپر میں اچھی طرح پیس لیں اور ۴۰ سے ۴۵ منٹ تک رکھ دیں
۳-اب میدہ میں چکن پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں اسی طرح بریڈ کرمبز میں نمک، کالی مرچ اور خشک پارسلے اچھی طرح مکس کر لیں باقی ایک انڈہ بھی اچھی طرح پھینٹ لیں
۴-ہاتھ پہ ہلکا سا تیل لگا کے چکن کے آمیزے کی چھوٹی چھوٹی چوکور شکل کی ٹکیاں بناتے۔ جائیں اب ان ٹیکوں کو پہلے میدہ میں پھر بریڈ کرمبز اور آخر میں انڈے میں ڈپ کر کے فرائی کرتے جائیں بچوں کے فیورٹ نگٹس تیار ہیں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں