65

سندھ کے وزیر خوراک بھی ڈینگی کا شکار

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کے وزیر خوراک بھی ڈینگی سے نہ بچ سکے، ہری رام کشوری لال کو ڈینگی بخار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہری رام کشوری لال کو ڈینگی بخار ہوگیا ہے، ہری رام کشوری لال کے خون کے نمونے ٹیسٹ کروائے گئے جن میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ترجمان محکمہ خوراک نے صوبائی وزیر خوراک ہری رام کو ڈنگی بخار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈنگی بخار کے باعث صوبائی وزیر اپنی رہائش گاہ پر آرام کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں