97

نیب نے سابق سیکریٹری فنانس عارف ابراہیم کو گرفتارکرلیا

گلگت(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیور و نے کارروائی کرتے ہوئے وزارت بین الصوبائی کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری وگلگت بلتستان کے سابق سیکریٹری فنانس عارف ابراہیم کو گرفتار کر لیا ہے۔احتساب عدالت نے عار ف ابراہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے ۔

نیب سب آفس گلگت سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گلگت بلتستان کے سابق سیکریٹری فنانس عارف ابرہیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے مئی 2018 ء میں نیب نے ریفرنس دائر کیا تھا جس پر احتساب عدالت نے عارف ابراہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے.

جبکہ اس سے پہلے دائر کئے گئے ایک ریفرنس میں سابق سیکریٹری فنانس عارف ابراہم ‘ سابق سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد علی یوگوی ‘ سابق ای ٹی او غذر میر انتخاب عالم اور کنٹریکٹرز محمد سلیم اور شیر باز احمد پر الزامات لگائے گئے تھے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسلحہ کی خریداری کے دوران بد عنوانی کی گئی ہے اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے لئے مہنگے داموں اسلحہ خریدا گیا جو کہ بعد میں غیر معیاری نکلے ۔ جس کی وجہ سے قومی خزانے کو 50 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

سینئر جوائنٹ سیکریٹری و سابق سیکریٹری خزانہ عارف ابراہیم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے انہیں نیب عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا ۔ زرائع کے مطابق نیب نے اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا ہے اور مزید اہم گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں