48

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے

چترال (ویب ڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستان کے دورے کے تیسرے روز خیبر پختونخوا کے علاقے چترال پہنچ گئے۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال میں خصوصی ثقافتی شو میں شرکت کریں گے اور مقامی افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

شہزادی کیٹ نے ساس شہزادی ڈیانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مور کے پروں سے سجی خوبصورت چترالی ٹوپی پہن رکھی ہے۔

یاد رہے کہ 1991 میں شہزادی ڈیانا نے بھی چترال کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے پرندے کے پر سے سجی روایتی چترالی ٹوپی پہنی تھی۔

برطانوی شاہی جوڑا پیر کو پاکستان پہنچا ہے اور 18 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہوگا۔ شاہی مہمان لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔ گزشتہ 10 سال میں کسی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں