39

پشاور: غیرت کے نام پر نوجوان اور لڑکی کا قتل

پشاور(ویب ڈیسک) پشاور میں تھانہ چمکنی کے علاقہ جھگڑا میں غیرت کے نام نوجوان اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا جبکہ دونوں کی لاشیں دریائے باڑہ میں پھینک دی گئیں۔

تھانہ چمکنی کی حدود میں دریائے باڑہ علاقہ جھگڑا سے ایک لڑکے اور ایک جوان العمر لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، لڑکے کی شناخت جواد ولد فاروق سکنہ خالق آباد چمکنی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس نے مقتول جواد کے لواحقین کو اطلاع دے دی ہے جس کے بعد صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں