37

بی آر ٹی پشاور منصوبے پر غلطی خیبرپختونخوا حکومت نے تسلیم کرلی

پشاور(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے بی آر ٹی پشاور پر ڈیڈ لائن دینے کی غلطی تسلیم کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پر ڈیڈ لائن دے کر ہم نے غلطی کی جو ڈیڈلائن دی وہ انفراسٹکچر کے لیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ رواں سال کے آخر تک مکمل کرلیں گے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں کارکردگی کی بنیاد پر ردو بدل کیا جائے گا جو بھی وزیر کام میں دلچسپی نہیں لے گا، اس کو تبدیل کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں شروع ہوا جو کئی تاریخوں کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں