34

واٹس ایپ نے ناپسندیدہ اشخاص کے اسٹیٹس کو بند کرنیکا فیچرمتعارف کرا دیا

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جس سے آپ کسی بھی شخص کے اسٹیٹس کو مکمل طور پر بند کر سکتے ہیں جو اسکرول کرنے کے باوجود بھی اسٹیٹس کے سیکشن میں نظر نہیں آئے گا۔

اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے ایسا فیچر متعارف کروایا گیا تھا جس میں صارفین کسی بھی شخص کے اسٹیٹس کو بند کر سکتے تھے مگر وہ اسٹیٹس موبائل اسکرین کو اسکرول کرنے کے بعد اسٹیٹس سیکشن میں سب سے نیچے نظر آتا تھا۔

مگر اب واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس سے صارفین ناپسندیدہ شخص کے اسٹیٹس کو مکمل طور بند کر کے اسٹیٹس سیکشن سے غائب کر سکیں گے۔

اسٹیٹس کو مکمل طور پر بند کرنے کے اس فیچر کو ابھی واٹس ایپ کے تمام صارفین استعمال نہیں کر سکیں گے کیونکہ یہ صرف واٹس ایپ کے اپڈیٹڈ ورژن پر موجود ہے۔

صارفین واٹس ایپ کے اس نئے فیچر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ’اے پی کے مرر‘ سے واٹس ایپ کا ایپڈیٹڈ ورژن ڈاؤن لوڈ کر کے اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر سب سے پہلے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 2.19.183 میں جون میں متعارف کروایا گیا تھا، جیسے ہی صارف اس فیچر کو واٹس ایپ میں فعال کریں گے، خود بخود تمام بند کیے جانے والے اسٹیٹس، اسٹیٹس سیکشن سے مکمل طور پر غائب ہو جائیں گے۔

صارف کو موبائل فون میں اس فیچر کو فعال کرنا ہوگا جس کے بعد صارف تین نُقتے والے مینیو کے آپشن میں جا کر اس شخص کے اسٹیٹس کو بلاک کر سکتے ہیں جسے وہ دیکھنا نہیں چاہتے، وہیں اسکرین پر ایک ایرو ( تیر) موجود ہو گا جس کو دبانے کے بعد مکمل طور پر بند کیا جانے والا اسٹیٹس واپس نظر آ جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں