96

جنوبی افریقہ میں آرنلڈ پر حملہ، ہولی ووڈ اسٹار محفوظ

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک) ہولی وڈ اسٹار آرنلڈ شوازینگر پر جنوبی افریقہ میں حملہ کیا گیا مگر 71 سالہ اداکار فوری طور پر سنبھل گئے اور کہا ‘میں خوش ہوں کہ ایک بیوقوف میرے اسنیپ چیٹ میں مداخلت نہیں کرسکا’۔

اس واقعے کی ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ کیلیفورنیا کے سابق گورنر جوہانسبرگ میں ایک کھیلوں کے ایونٹ میں بچوں کے ساتھ کھڑے تھے جب ایک شخص نے ان کی کمر پر فلائنگ کک ماری جس کے بعد آرنلڈ شوازینگر آگے کی جانب لڑھک گئے۔

اس حملہ آور کو فوری طور پر سیکیورٹی نے پکڑ لیا جبکہ آف کیمرا ایک شخص کئی بار چلاتا ہوا سنائی دیتا ہے کہ ہیلپ می۔

اس ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ آرنلڈ کیمرے کی جانب دیکھ کر مسکرا رہے ہیں اور ہاتھ ہلا رہے ہیں جس کے بعد وہ سیکیورٹی کے حصار میں وہاں سے چلے گئے۔

آرنلڈ شوازینگر نے بعد میں ایک ٹوئیٹ میں لکھا ‘آپ کے خدشات کے لیے شکریہ، مگر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں، پہلے مجھے لگا تھا کہ ہجوم کی وجہ سے مجھے دھکا لگا جو اکثر ہوتا رہتا ہے، مجھے اس وقت کک کا احساس ہوا جب میں نے آپ کی طرح اس ویڈیو کو دیکھا، مجھے خوشی ہے کہ وہ بیوقوف میرے اسنیپ چیٹ میں مداخلت نہیں کرسکا’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں