110

ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی 6 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچے گی

لاہور (ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کا سفر جاری ہے اور ٹرافی 6 روزہ دورے پر آج (3 اکتوبر کو) لاہور پہنچے گی۔

عالمی کپ کی ٹرافی کو دو دن لاہور میں مختلف مقامات کی سیر کے بعد 5 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔

لاہور میں 3 اکتوبر کو دن ڈیڑھ بجے ٹرافی کو کھلی بس میں سفر کرایا جائے گا جس کے بعد اسی دن قذافی اسٹیڈیم میں پونے 3 بجے سہ پہر اس کی میڈیا کے سامنے رونمائی کی جائے گی۔

4 اکتوبر کو ٹرافی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا رخ کرے گی جس کے بعد اسے واہگہ بارڈر لے جایا جائے گا اور پھر ٹرافی کی لاہور میں آخری منزل شوکت خانم ہسپتال ہوگی۔

اس کے بعد عالمی کپ کی ٹرافی اسلام آباد پہنچے گی اور وہاں دو دن رہنے کے بعد اپنے دورہ پاکستان کے آخری مرحلے میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی پہنچے گی۔

ٹرافی کی 7 اور 8 اکتوبر کو کراچی کے مختلف مقامات پر رونمائی کرائی جائے گی لیکن ان دونوں شہروں میں ٹرافی کے شیڈول کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ عالمی کپ کی ٹرافی نے سفر کا آغاز رواں سال 28 اگست کو دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر دفتر سے کیا تھا۔

اس مرتبہ ورلڈ کپ کی ٹرافی کا 21 ملکوں اور 60 شہروں کا طویل ترین دورہ ہوگا۔ جبکہ عالمی کپ کا انعقاد آئندہ سال 30 مئی سے انگلینڈ میں ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں