98

ایشیاکپ: پاکستان کو بنگلادیش سے شکست، ٹورنامنٹ سے باہر

ابوظہبی (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کے چھٹے اور آخری میچ میں بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلادیش کی پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 239 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 202 رنز بنائے اور اس طرح سرفراز الیون کو 37 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں