77

نیوجرسی: ویڈنگ سیزن کے لیے ‘پیزا گلدستہ’ متعارف

نیو جرسی (ویب ڈیسک) نیوجرسی کے مورس ٹاؤن میں ولا اٹالین کچن نے ویڈنگ سیزن پر خصوصی طور پر نئے جوڑوں کے لیے پیزا گلدستہ متعارف کیا ہے تاکہ جو افراد پیزا کے شوقین ہیں وہ شادی کے دن پھولوں کا گلدستہ دینے کے بجائے دلچسپ اور مزیدار ’پیزا گلدستہ‘ دیں۔

پیزا گلدستہ کو نیو یارک فوڈ اسٹائلسٹ جیسی بیئرڈین نے شاندار طریقے سے تیار کیا ہے جس میں پنیر سے لے کر دودھ، مشروم اور تمام لوازمات شامل ہیں۔

ولا اٹالین کچن کے ڈیجیٹل ڈائریکٹر می می ونڈرلچ نے اسے دنیا کا پہلا ’پیزا گلدستہ‘ قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ رواں برس کا سب سے انوکھا ٹرینڈ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں