67

فیفا ورلڈ کپ: ایک اور خاتون صحافی کا بوسہ لینے کی کوشش

یکاٹیرن برگ (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے روس میں جاری ہیں اور اس دوران مختلف تلخ و شیریں لمحات کے سبب یہ ایونٹ یادگار بنتا جا رہا ہے۔

ایسا ہی ایک مختلف واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب ایک شخص نے رپورٹنگ کے لیے روس میں موجود خاتون صحافی کا بوسہ لینے کی کوشش کی لیکن صحافی نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

برازیلین ٹی وی کی صحافی جولیا گوئماریس روس کے شہر یکاٹیرن برگ میں کیمرے کے سامنے رپورٹنگ کے فرائض انجم دے رہی تھیں کہ ایک شخص نے ان کے گال پر بوسہ لینے کی کوشش کی لیکن خاتون صحافی نے پیچھے ہٹ کر خود کو بچا لیا۔

اس موقع پر جولیا نے شدید برہمی کا اظہار کیا جس پر بوسہ لینے کی کوشش کرنے والے شخص نے فوراً معذرت کر لی۔

واضح رہے کہ محض ایک ہفتہ قبل ہی ورلڈ کپ کے دوران جرمنی کے نشریاتی ادارے سے بحیثیت اسپورٹس رپورٹر منسلک کولمبیا کی جولیتھ گونزالے تھیران کو صحافتی ذمے داریوں کی انجام دہی کے دوران ایک مداح نے گھیر کر بوسہ لے لیا تھا۔

جس پر خاتون صحافی نے اپنے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ پر ناپسندیدگی کا اظہار کیاتھااورانہوں نے ساتھ ساتھ لکھا تھا کہ ‘احترام کیجیے!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں