55

کمبوڈیا: کوکھ کرائے پر دینے والی 33 حاملہ خواتین بازیاب، 5 ملزمان کو گرفتار

پنوم پن (ویب ڈیسک) کمبوڈیا کی پولیس نے کوکھ کرائے پر دینے والی 33 حاملہ خواتین کو بازیاب کروا کر 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کمبوڈیا پولیس نے دارالحکومت نوم پنھ کی ایک عمارت سے 33 حاملہ خواتین کو بازیاب کرالیا ہے جو چینی افراد کے بچوں کے لیے اپنی کوکھ کرائے پر دیتی تھیں۔

ان میں سے اکثریت کا کہنا تھا کہ چینی گروہ ان سے یہ کام زبردستی کرواتا تھا۔ ملزمان ان خواتین کی کوکھ میں پہلے سے تیار شدہ نطفے داخل کرکے بچوں کی افزائش کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث تھے۔

پولیس نے حاملہ خواتین کی بازیابی کے علاوہ عمارت سے پانچ ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے جن میں ایک چینی منیجر بھی شامل ہے جب کہ چار کمبوڈیائی خواتین شامل ہیں جو خواتین کو کوکھ کرائے پر دینے کے لیے ذہن سازی کیا کرتی تھیں۔

تاہم پولیس نے کوکھ کرائے پر دینے والی خواتین کو تفتیش میں مدد کرنے کی یقین دہانی پر ضروری کارروائی کے بعد رہا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کمبوڈیا کی حکومت نے 2016ء میں کوکھ کرائے پر دینے کا عملغیر قانونی قرار دے دیا تھا تاہم اس کے باوجود کمبوڈیا میں یہ کاروبار کافی وسعت حاصل کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں