77

کبڈی ماسٹرز کپ: افتتاحی میچ میں پاکستان کو بھارت سے شکست کا سامںآ

دبئی (ویب ڈیسک) کبڈی ماسٹرز کپ کے افتتاحی میچ میں بھارت کیخلاف پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق کبڈی ماسٹرز کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو بھارت کیخلاف 20-36 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

6 ملکی ٹورنامنٹ کا افتتاح متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کے ہاتھوں ہوا جبکہ ٹاس بھارتی فلمسٹار ابھیشک بچن نے کیا.

واضح رہے کہ ابھیشک بچن بھارت کی پرو کبڈی لیگ میں جے پور پنک پینتھرز کبڈی ٹیم کے اونر بھی ہیں، اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن بھی مدعو تھے۔

9 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں کوریا، ایران، ارجنٹائن اور کینیا کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں