80

برلن: مرسیڈیز میں نصب سافٹ وئیر میں خرابی، کمپنی نے لاکھوں گاڑیاں واپس لینے کافیصلہ کر لیا

برلن(ویب ڈیسک)جرمن موٹر ساز ادارہ مرسیڈیز بینزنے یورپ بھر سے 7 لاکھ 74 ہزار گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن موٹر ساز ادارہ مرسیڈیز بینز یورپ بھر سے 7 لاکھ 74 ہزار گاڑیاں واپس بلا رہا ہے جن میں نصب سافٹ ویئر گیسوں کا اخراج متعین شدہ مقدار سے کہیں زیادہ دکھاتا تھا۔

جرمن موٹر ساز ادارہ مرسیڈیز بینز یورپ بھر سے 7 لاکھ 74 ہزار گاڑیاں واپس بلا رہا ہے، اس بات کا فیصلہ جرمن وزیر مواصلات اندریاس شوئر اور ادارے کے سی ای او ڈیٹر زیتش نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ زہریلی گیس کے اخراج سے متعلق ادارے نے اپنی گاڑیوں میں ایک غیر منظور شدہ سافٹ ویئر نصب کیا ہوا تھا جو کہ گیسوں کا اخراج متعین شدہ مقدار سے کہیں زیادہ دکھاتا تھا ۔

ان گاڑیوں کے ماڈلز میں ویٹو، جی ایل سی 330 ڈی اور سی 220 ڈی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں