48

ٹیکساس: سانپ کے کٹے ہوئے سر نے شہری کو ڈس لیا

ہیوسٹن (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص کو سانپ کے کٹے ہوئے سر نے ڈس لیا جس کے باعث اسے فورا ہسپتال پہنچایا گیا اور اسے بچانے کے لیے اینٹی اسنیک دوا کی ہیوی ڈوز دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص کی بیوی نے امریکن ٹی وی کو بتایا کہ اس کے شوہر باغ میں کام کررہے تھے کہ اچانک انہوں نے تقریباً چار فٹ طویل ایک سانپ دیکھا جسے انہوں نے کچل کر ختم کردیا۔

خاتون نے بتایا کہ لیکن جب ان کے شوہر نے سانپ کی باقیات کو اٹھا کر انہیں پھینکنا چاہتا تو سانپ کے کٹے ہوئے سر نے بھی انہیں ڈس لیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں اینٹی اسنیک دوا دی گئی، تقریباً ایک ہفتے بعد ہی ان کی حالت کسی قابل ہوسکی اس دوران انہیں بچانے کے لیے دوا کے 26 ڈوز دیے گئے۔

خیال رہے کہ ایک سانپ مرنے کے کئی گھنٹوں بعد تک بھی ڈسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں