44

بلغاریہ: غیرقانونی طور پرسرحدعبورکرنیکے جرم میں گائے کو سزائے موت

بلغراد (ویب ڈیسک) بلغاریہ سے سرحد عبور کر کے سربیا کی حدود میں داخل ہونے والے گائے کو ’غیر قانونی ہجرت‘‘ کے قانون کے تحت سزائے موت سنادی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز بلغاریہ کے سرحدی علاقے میں واقع ایک گائے غلطی سے سرحد عبور کر کے غیر یورپی یونین ملک سربیا کی سرحد میں داخل ہوگئی تھی۔ سرحد کے پار سربیا کے دیہاتیوں نے گائے کو پکڑ کر دیکھ بھال شروع کردی۔ اس دوران گائے کے مالک نے سرحد پر پٹرولنگ کرنے والے اہلکاروں سے رابطہ کیا جنہوں نے گائے کو سربیا کے دیہاتیوں سے لے کر مالک کے حوالے کردیا اور یوں گائے دوبارہ بلغاریہ پہنچ گئی۔

تاہم بلغاریہ کی انتظامیہ نے گائے کی آئینی دستاویزات اور قانونی ضروریات پوری کیے گئے بغیر سربیا کی سرحد عبور کر کے بلغاریہ میں داخلے کا سخت ایکشن لیتے ہوئے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے جرم میں گائے کو سزائے موت سناتے ہوئے کہا کہ قانونی بات یہ ہے کہ جرم سرزد ہوا ہے لیکن کس سے ہوا ہے یہ اہم نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں