42

فنکار ننھا کو ہم سے بچھڑے بتیس برس بیت گئے، آج بھی دلوں میں زندہ

ویب ڈیسک: مزاحیہ اداکاری میں اپنے منفرد انداز سے فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والے فنکار ننھا کو ہم سے بچھڑے بتیس برس بیت گئے۔

برجستہ جملوں سے مزاح پیدا کرنے والے اداکار ننھا نے انیس سو چونسٹھ میں ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا ۔ اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ٹی وی اور فلمی صنعت میں اپنی بے ساختہ اداکاری سے تہلکہ مچا دیا ۔

انکی مقبول فلموں میں پردے میں رہنے دو، آس، نوکر، دبئی چلو، سالا صاحب اور آخری جنگ شامل ہیں ۔ اداکار ننھا اپنے دور کی تمام اداکاراؤں کے ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوئے ۔ لیکن ان کی اداکارہ نازلی کے ساتھ جوڑی کو بے حد مقبولیت ملی ۔

ننھا کی مزاحیہ اداکاری نے ٹی وی ڈرامہ الف نون کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔

اداکارننھا نے 2 جون 1986 کو خودکشی کرلی اور وہ اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں