44

جرمنی: چڑیا گھر سے شیر،تیندوےاورچیتے بھاگ گئے

برلن (ویب ڈیسک) جرمنی کے ایک چڑیا گھر سے شیر، چیتے اور تیندوے بھاگ گئےجبکہ سیکیورٹی نے ایک ریچھ کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے ضلع لیون بیچ کے ایفل زو سے شکاری جانور فرار ہوگئے، علاقے میں رات گئے طوفانی بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال ہے جس کی وجہ سے مقامی چڑیا گھر بھی سیلاب کی لپیٹ میں آگیا۔

سیلابی پانی بھرنے سے چڑیا گھر میں متعدد جانوروں کے پنجرے اور جنگلے متاثر ہوئے، جنگلے کھلنے سے دو شیر، دو چیتے اور تیندوے بھاگ گئے جب کہ ایک ریچھ بھی چڑیا گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا تو حکام نے اسے گولی مار کرہلاک کردیا۔

چڑیا گھر سے جانوروں کے فرار کے بعد حکام نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا اور مکینوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی۔ مذکورہ چڑیا گھرمیں 400 کے قریب جانور قید تھے اور اس نجی زو میں جانوروں کے فرار کی شکایات پہلے بھی آچکی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں