31

دیامر: لینڈ سلائیڈنگ اورسیلاب کے باعث سیاح جانبحق، 3 افراد زخمی

چلاس(ویب ڈیسک) دیامر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ایک سیاح جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جبکہ کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق دیامر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں دیامر تھور ہڈور اور گوہر آباد میں سیلابی ریلے آنے کی وجہ سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا، کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہوگئے ہیں۔ بے گھر افراد بے یارومددگار کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں جبکہ این ڈی ایم اے کی امداد متاثرین تک نہیں پہنچ سکی ہے ،ضلعی انتظامیہ بھی غائب ہے.

ادھر شاہراہ قراقرم تتہ پانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے سیاحوں کی دو گاڑیاں دب گئیں ایک سیاح جاں بحق تین زخمی ہوگئے گوہر آباد پولیس نے سیاحوں کی گاڑیوں کو زخمیوں سمیت متاثرہ جگہ سے ریسکیو کر لیا اور جاں بحق شخص بشارت ساکن مانسہرہ کی نعش آبائی گاوں روانہ کر دی۔دیامر پولیس نے سیاحوں کو بارش کے دوان غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں