65

سالٹڈ کیریمل براؤنیز… تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-

چاکلیٹ۔ ۲۰۰ گرام
مکھن بغیر نمک کے۔ ۲۰۰ گرام
انڈے۔ ۴ عدد
آئسنگ شوگر۔ ۲۰۰ گرام
ونیلا ایسنس۔ ۱ چائے کا چمچ
کیریمل ساس۔ ۱۵۰گرام
میدہ۔ ۱۳۰ گرام
کوکو پاؤڈر۔ ۱۵گرام
نمک۔ ۱ چائے کا چمچ
چاکلیٹ چنکس۔ ۱۵۰ گرام
اخروٹ۔ ۱ کپ

ترکیب:-
۱-ایک پین میں پانی ابالیں اب ایک چھوٹے باؤل کو اس ابلتے پانی کے اوپر رکھ کر اس میں مکھن اور چاکلیٹ ڈال کر پگھلا لیں
۲- ایک بڑے باؤل میں انڈے، آئسنگ شوگر اور ونیلا ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر کیریمل ساس اور پگھلے ہوئے چاکلیٹ بٹر کے آمیزے کو آہستہ آہستہ اس مکسچر میں شامل کریں اسکے بعد میدہ اور کوکو پاؤڈر کو علیحدہ سے مکس کر کے اس آمیزے میں شاملُکریں اور سے مکس کر کے پہلے سے گریس شدہ بیکنگ ٹرے میں ڈال کر ۱۸۰ ڈگری پری ہیٹڈ اوون میں ۳۰ منٹ تک بیک کریں
۳- اوون سے نکالنے کے بعد چاکلیٹ چنکس اور چاپ کئے ہوئے اخروٹ اور بچی ہوئی کیریمل ساس کے ساتھ ڈیکوریٹ کریں اور مزے سے کھائیں

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں