7

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی: آئی جی ایف سی

دکی (ویب ڈیسک) آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل فیاض حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کوئی طاقت پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اورسلامتی کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل فیاض حسین شاہ نے دکی کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ عمائدین نے آئی جی ایف سی کومسائل سے آگاہ کیا جس پرآئی جی ایف سی نے عوامی مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان نے کہا کہ عوام کا سیکورٹی فورسزپربھرپوراعتماد ہماری کامیابی ہے، عوام کا امن کیلئے فورسزسے تعاون قابل ستائش ہے اورکوئی طاقت پاکستان کی سا لمیت، خودمختاری اورسلامتی کونقصان نہیں پہنچا سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں