18

بلغاریہ، امریکہ سے آٹھ 16-F طیارے خریدے گا، معاہدہ طے

صوفیا (ویب ڈیسک) بلغاریہ کا امریکا سے 8 ایف 16 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا۔

بلغارین نائب وزیر دفاع نے امریکا کے ساتھ لڑاکا طیاروں کے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایف 16 لڑاکا طیارے سویت ساختہ مگ 29 طیاروں کا متبادل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی ایف 16 طیاروں کی خریداری کا تخمینہ 1.26 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

نائب وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکی لڑاکا طیارے 2023 تک بلغاریہ کے حوالے کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں