18

بلتستان یونیورسٹی کی تعمیر جلد شروع ہوگی، زمین حاصل کرلی ہے: رجسٹرار

سکردو(ویب ڈیسک) بلتستان یونیورسٹی کے رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر غلام رضا،ٹریژیرر(خزانچی) راؤمحمد شریف، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر ذاکر حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد ادریس نے کہاہے کہ بلتستان یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے چھومک ہوتونگ تھنگ پر ایک ہزار کنال زمین حاصل کی گئی ہیں اور بہت جلد یونیورسٹی کی تعمیر شروع ہوگی.

انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر ایک ارب ستر کروڑ روپے خرچ ہونگے چار سال کے عرصے میں عمارت مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائیگی جو پیسے ایچ ای سی سے ریلز ہوئے ہیں وہ واپس نہیں گئے نیشنل بنک سکردو برانچ کے یونیورسٹی اکاونٹ میں پیسے موجود ہیں ایک ارب سے زائد رقم واپس جانے کی خبریں گمراہ کن اور نوزائیدہ یونیورسٹی کو بدنام کرنے کی سازش ہے.

سکردو پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلتستان یونیورسٹی کو بدنام کرنے کیلئے مخصوص لابی سرگرم ہے ایسے میں ہم سب کو محتاط ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے اور یونیورسٹی کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرنا ہوگا.

انہوں نے کہاکہ بلتستان یونیورسٹی ملک کی 192 یونیورسٹیز میں سے واحد یونیورسٹی ہے جس کا قانونی ڈھانچہ ڈیڑھ سال میں ہی مکمل کیاگیا کئی یونیورسٹیز ایسی ہیں جن کا قانونی ڈھانچہ تاحال نہیں بنایاگیا تمام فنڈز میرٹ اور قواعد و ضوابط کے تحت خرچ کئے جارہے ہیں فنڈز کا ہرگز غلط استعمال نہیں کیاجائیگا کوئی سیاسی دباو قبول نہیں کیاجائیگا تمام تقرریاں عارضی بنیادوں پر میرٹ کے تحت کی گئی ہیں جس دن سینٹ اور سینڈیکٹ کی منظوری ملے گی مستقل بنیادوں پر تقرریوں کیلئے آسامیاں مشتہر کی جائیں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں