29

خضدار: ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جانبحق

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ونگو کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے ونگو کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں