1

گلگگت بلتستان میں پن بجلی منصوبے کے آغاز سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی: وزیر اعلیٰ

گلگت (ویب ڈیسک) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں” گلگت بلتستان میں پن بجلی کی صلاحیت اور پاکستان کی خوشحالی” کے عنوان پر منعقدہ تین روزہ قومی ورکشاپ کی تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے قراقرم یونیورسٹی کے لیے سولر واٹر پمپنگ سسٹم دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہائیڈرو پاور کے حوالے سے گلگت بلتستان میں اتنی صلاحیت موجود ہے جس سے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کی تقدیر بدل جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاور سیکٹر سے متعلق مستخکم حکمت عملی اور پالیسی مرتب کی جائے تاکہ بہتر انداز میں ہائیڈرو پاور کے منصوبوں پر کام کیاجاسکے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل ہی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامز ن کرسکتے ہیں کوئی باہر سے آکر ہمارے حالات ٹھیک کرنے والا نہیں ہے ۔لہذا طلباء دل لگا کر تعلیم حاصل کرے اور یہ سوچ کر تعلیم حاصل کریں کہ کل کو ہم نے معاشرے کی باگ دوڑ سنبھالنا ہے ۔اگر طلباء میں ایسی سو چ پید اہوئی تو ہمارے مسائل خود بہ خود ختم ہوجائینگے ۔

انہوں نے کہاکہ نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنکل ایجوکیشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ طلباء تعلیم کو مکمل کرکے عملی زندگی میں آئیں تو نوکری کے پیچھے نہ گھومیں بلکہ اپنے ہنزاور فن سے زاتی کاروبار شروع کریں۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں بجلی پیدا کرنے کے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔

چار سالوں میں 60میگاواٹ بجلی پید اکی گئی ہے جو سابقہ ادوار میں سب سے زیادہ ہے۔ مزید بجلی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام چل رہاہے ۔تقریب میںوزیراعلیٰ نے نوجوان بلخصوص طلباء سے مطالبہ کیاکہ وہ بجلی کے بے دریغ استعمال سے متعلق عوام الناس میں شعور وآگاہی پیدا کرنے کے لیے کردار ادا کریں ۔تاکہ عوام بجلی کا کم سے کم استعمال کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں