20

ڈیرہ بگٹی: سپریم کورٹ کا این اے 259 میں دوبارہ پولنگ روکنے کا حکم

ڈیرہ بگٹی (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ این اے 259 ڈیرہ بگٹی میں 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ روک دی۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے شاہ زین بگٹی کی پولنگ روکنے کی درخواست کی سماعت کی۔ شاہ زین بگٹی کے وکیل نے کہا کہ عدالت شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کرے، ورنہ حلقہ نمائندگی کے بغیررہ جائے گا۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ درخواست گزارنے توانتخابات پر بہت الزامات لگائے ہیں، کیا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جزوی پولنگ ہو سکتی ہے؟

مخالف فریق طارق کھیتران کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کیلئے شیڈول جاری ہو چکا ہے، ایک ہفتے میں پولنگ ہونا ہے۔

سپریم کورٹ نے فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد این اے 259 ڈیرہ بگٹی میں دوبارہ پولنگ روکنے کا حکم دیا۔

2018 کے عام انتخابات میں شاہ زین بگٹی این اے 259 ڈیرہ بگٹی سے کامیاب ہوئے تھے اور ان کے مخالف امیدوار طارق کھیتران نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی کامیابی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

عدالت کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے طارق کھیتران کی درخواست منظور کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کردی اور حلقے کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں