21

مستحکم جمہوریت میں ہی ملک کی بقا ہے: آصف زردرای

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے 5 جولائی سے متعلق پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 5 جولائی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، دنیا کی طاقت ہمیں آئین کی حکمرانی اور پارلیمان کی بالادستی کے اصول سے نہیں ہٹا سکتی، 5 جولائی نے معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا، اس دن جمہوریت پر شب خون مار کر فرقہ وارانہ تعصب، کلاشنکوف کلچر، ہیروئن کی لعنت کو فروغ دیا گیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا عدم برداشت اور انتہا پسندی کو جنم دینے والی سوچ کو شکست دینے کی ضرورت ہے، غیر جمہوری عناصر کے پاس صرف الزام تراشی کا ہتھیار ہوتا ہے تاکہ جمہوری سوچ کو دبایا جائے، کچھ عناصر اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اٹھارویں ترمیم سے صوبوں کو خودمختاری ملی ہے۔

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آئین سے انحراف کے مضر اثرات نکلیں گے جس کا ملک متحمل نہیں ہے، مضبوط اور مستحکم جمہوریت میں ہی ملک کی بقا اور سلامتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں