9

طیارے کے پہیے میں چھپ کر سفر کرنیوالا گر کر ہلاک

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں طیارے کے اگلے پہیے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر سفر کرنے والا مسافر دوران پرواز گر کر ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے ایک گارڈن سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا ہے، عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص نے جہاز کے پہیے سے چھلانگ لگائی تھی۔

عینی شاہد کے بیان کی روشنی میں برطانوی پولیس نے تصدیق کے لیے کینیا ایئر وے جیٹ طیارے کی ہیتھرو ایئرپورٹ پر تلاشی لی تو طیارے کے لینڈنگ گیئر سے ایک بستہ، پانی اور کھانے کی کچھ اشیاء ملیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں