5

پشاور: پسند کی شادی کرنیوالا نوبیاہتا جوڑا قتل

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں محبت کی شادی کرنیوالے نوبیاہتا جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

واقعہ تھانہ چمکنی کے علاقہ چوہا گجر میں پیش آیا جہاں 20 جون کو پلوسئی کے رہاشی 25 سالہ حبیب اللہ اور 21 سالہ عظمیٰ نے پسند کی شادی کی اور چوہا گجر میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے تاہم لڑکی کے والد نے غیرت کے نام پراپنی بیٹی اور اسکے خاوند کو فائرنگ کر کے ابدی نیند سلا دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول دولہے کے بھائی گلاب شیر نے بتایا کہ دونوں نے محبت کی شادی کی تھی لیکن لڑکی کے اہل خانہ کو یہ گوارہ نہ تھا جس پر انہوں نے دونوں کو قتل کر دیا ، تھانہ چمکنی میں درج رپورٹ کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کو لڑکی کے والد اور اسکے بھائی کفایت نے مل کر قتل کیا ، جس پر پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں