24

سکردو: بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد

سکردو(ویب ڈیسک) سکردو پولیس نے آئے روز کے حادثات سے عوام الناس کو محفوظ رکھنے کیلئے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہنا لازمی قرار دیا ہے اور ہیلمٹ پہنے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی.

تفصیلات کے مطابق جو شخص ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلائیگا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف تحت دفعہ 188ض ف کے تحت سخت کارروائی کی جائیگی.

پولیس نے بتایا ہے کہ ہمارا مقصد عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ ہے ہیلمٹ نہ پہنے کے باعث آئے روز موٹر سائیکل حادثات میں لوگ زخمی اور جاں بحق ہورہے ہیں ادھر ہیلمٹ کو ضروری قرار دئیے جانے کے بعد ہیلمٹ کی دکانوں پر لوگوں کارش بڑھ گیا ہے اور دکانداروں کی چاندی ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں