22

کوٹ ادو: بس کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر، 5 افراد جانبحق

کوٹ ادو (ویب ڈیسک) مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں مسافر بس نے موٹر سائیکل رکشا کو ٹکر مار دی جس سے 5 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔

تحصیل کوٹ ادو میں مسافر بس اور موٹر سائیکل رکشا کے درمیان ہونیوالے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔ حادثہ چوک سرور شہید کے قریب پیش آیا، رکشا میں سوار خاتون سمیت 5 افراد موقع پر ہی چل بسے جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، بس ڈرائیورکو گرفتار کر لیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں شوکت علی سکنہ چک ر620TDA، شوکت سکنہ چک نمبر 622/TDA، اخترسکنہ چک نمبر 620/TDA، شمیم بی بی سکنہ چک نمبر 625/TDA، محمد عادل سکنہ چک نمبر625/TDA شامل ہیں، حادثے کے بعد ورثا نے میانوالی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں