23

سندھ میں ایچ آئی وی سے متعلق حیاتیاتی سروے کرانے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر سکندر میمن نے کہا ہے کہ جولائی کے مہینے سے صوبہ بھر میں ایچ آئی وی کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے متعلق ایچ آئی وی بہیویریل اینڈ بائیولوجیکل سروے کیا جائے گا جس کا دورانیہ 2 ماہ سے زائد بھی ہوسکتا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے منصوبہ بندی کرتے ہوئے صوبہ بھر میں ایچ آئی وی آؤٹ بریک کے سدباب کے لیے اہداف مقرر کرلیے جنھیں مقررہ مدت میں پورا کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر سکندر میمن نے بتایا کہ سروے کے پہلے مرحلے میں وہ کمیونٹی جو عموما ایچ آئی وی سے متاثر ہوتے ہیں جس میں ٹرانسجینڈرز، میل اور فی میل سیکس ورکر، انجکشن ڈرگ یوسرز، حاملہ خاتون شامل ہیں کی اسکریننگ کی جائے گی جس کے بعد دوسرے مرحلے میں وہ کمیونٹی جن کے وائرس میں مبتلا ہونے کے خدشات ہیں جس میں ٹرک اور بس ڈرائیور جو 4 سے 5 دن کا سفر طے کرتے ہیں۔

بیرون ممالک کے رہائشی، جیلوں کے قیدی، تھیلیسیمیا کے مریض جن میں غیر محفوظ خون چڑھنے کے سبب ایچ آئی ہونے کا خدشہ ہوتا ہے کی اسکریننگ کی جائیگی، سروے کے بعد نتیجہ اخذ کیا جائیگا کہ سروے میں کتنے فیصد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں