35

ہنگو: مکان کی چھت گرنے سے گھر کے تین افراد جانبحق

ہنگو (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں ضلع ہنگو کے علاقے بلیامینہ میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق جب کہ بچی زخمی ہوگئی۔

ہنگو کے علاقے بلیامینہ میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ایک ڈیڑھ سالہ بچہ شامل ہے۔ جب کہ ایک چھوٹی بچی کو ملبے تلے سے پولیس اور علاقہ عوام نے زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے کی چھت کچی آبادی ہونے کے باعث گری، حادثہ اسلام الدین نامی شخص کے گھر میں پیش آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں