31

کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ، لیویز اہلکارسیمت 2 افراد جانبحق

کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی تھے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی تھے اور مقتولین کا تعلق گلستان قلعہ عبداللہ سے تھا۔

کوئٹہ میں گزشتہ روز بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں کوئٹہ کے علاقے کلی کمالو میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عرفان نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے بلوچستان میں ماہ رمضان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا تھا جب پولیس نے کوئٹہ کی ایک امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حملہ آور کو مار گرایا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور اس نے اپنے جسم سے دھماکہ خیز مواد باندھ رکھا تھا۔ ڈی آئی جی عبد الرزاق کے مطابق حملہ آور نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں