36

زیارت: گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جانبحق

زیارت (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع زیارت میں کراچی سے پکنک منانے آنے والی فیملی کی گاڑی میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ زیارت میں زیروپوائنٹ کے قریب پیش آیا جہاں رینٹ پر لی گئی گاڑی میں سی این جی سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، گاڑی میں 2 خواتین سمیت 4 افراد سوار تھے ۔

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 افراد دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے ہے جو پکنک منانے کے لیے کوئٹہ سے زیارت پہنچے تھے جب کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں