20

صوابی کنڈل ڈیم میں کشتی کو حادثہ، 3 بہنیں ڈوب کر جانبحق

صوابی (ویب ڈیسک) صوابی کنڈل ڈیم میں کشتی کو حادثے میں 35 سیاحوں کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 3 بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

سکیورٹی اہلکار نے کمال کے جوہر دکھا کر تینوں بہنوں کی لاشوں کو نکالا، جاں بحق بہنوں میں منزیٰ، اقصیٰ اور تقویٰ شامل ہے، ایک بچی کی نعش کو رات جبکہ دو کی لاشوں کو آج صبح نکالا گیا، جنہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

بچیوں کی لاشیں دیکھ کر والدین پر غشی کے دورے، گھر میں کہرام مچ گیا، علاقے کی فضا سوگوار، ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی ہے۔ آپریشن میں ریسکیو 1122، پولیس اور مقامی نوجوانوں نے حصہ لیا، مذکورہ اہلکار نے کل بھی 7 سیاحوں کو بحفاظت نکالا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں