31

خطرناک وائرس کا شکار لیپ ٹاپ فروخت کے لیے پیش، قیمت 12 لاکھ ڈالر مقرر

چین (ویب ڈیسک) آج کے دور میں ہر شے بِک جاتی ہے اور اب ایک چینی فنکار کی جانب سے تیار کردہ 2008 کا ایسا لیپ ٹاپ 12 لاکھ ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا جو تاریخ کے چھ خوفناک اور طاقتور ترین کمپیوٹر وائرسوں سے تباہ ہوا تھا۔

انتشار کی یکسوئی یا The Persistence of Chaos نامی یہ لیپ ٹاپ 2008 کی سام سنگ کمپنی نے سے تعلق رکھتا ہے اور اس میں ونڈوز ایکس پی نصب ہے ۔ یہ دنیا کے مشہور ترین وائرس سے متاثر ہوا جن میں آئی لو یو، مائی ڈوم، سو بِگ، وانا کرائے، ڈارک ٹیکیولا اور بلیک انرجی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آن لائن پھیلنے والے یہ تمام وائرس دنیا کے لیے شدید تباہ کن وائرس ثابت ہوئے اور اس وقت 95 ارب ڈالر سے زائد کا مالی نقصان بھی ہوا۔ اسی مناسبت سےسائبرسیکیورٹی کے ماہرین انہیں تباہ کن کمپیوٹروائرس قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں