54

حج 2019: سرکاری اسکیم کی دوسری قرعہ اندازی آج ہوگی، خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حج 2019 کے سلسلے میں سرکاری اسکیم کی دوسری قرعہ اندازی آج ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق کابینہ سے منظوری پر سرکاری اسکیم کی دوسری قرعہ اندازی آج کی جائے گی جس کا اہتمام وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔

دوسری قرعہ اندازی میں 3 بار قرعہ اندازی میں ناکام افراد کو ترجیح دی جائے گی اور تقریباً ساڑھے 9 ہزار سے زائد خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملک بھر سے ہر سال لاکھوں عازمین حج سرکاری اور پرائیوٹ کوٹے کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں