33

پشتون آباد: مسجد دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کی پشتون آباد مسجد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا جس میں قتل ، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

پشتون آباد کے علاقے حاجی غیبی روڈ کی مسجد میں گذشتہ روز ہونے والے دھماکے میں شہید ہونےوالے افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا، جن کی روح کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی رحمانیہ مسجد میں کی گئی، علاقے میں سوگ کا عالم ہے اور ہر ایک افسردہ ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے میں سے 6 سول اور 2 بی ایم سی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ باقی زخمی ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں