29

افغانستان: مسجد میں دھماکہ، معروف مذہبی اسکالر جانبحق

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں معروف مذہبی اسکالر جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق ابتدائی طور پر مشرقی کابل کی التقویٰ مسجد میں دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی، جہاں مولوی سمیع اللہ ریحان امام تھے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نَصرت رحیمی نے کہا کہ ‘بدقسمتی سے دھماکے میں مولوی سمیع اللہ ریحان شہید اور 16 نمازی زخمی ہوئے۔’

پولیس ترجمان فردوس فرامرز نے بھی مولوی سمیع اللہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ تفتیش کار دھماکے کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں۔

مقامی ٹیلی ویژن چینل ‘طلوع’ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکا بم کے ذریعے کیا گیا۔

واضح رہے کہ مولوی سمیع اللہ ریحان کابل کے معروف مذہبی اسکالر تھے جنہیں مقامی ٹی وی کے مذہبی شوز میں اکثر مدعو کیا جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں