32

شاہراہ قراقرم پر مسافر گاڑیاں اب کسی بھی وقت سفر کر سکتی ہیں، وقت کی پابندی ختم

گلگت (ویب ڈیسک) شاہراہ قراقرم پر مسافروں گاڑیوں کی روانگی کیلئے مخصوص وقت کی پابندی ختم کردی گئی، محکمہ داخلہ گلگت بلتستان سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات پر آئی جی پولیس نے ٹائمنگ سسٹم ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے.

جس کے بعد اب مسافر گاڑیاں کسی بھی وقت راولپنڈی سے گلگت بلتستان اور جی بی سے راولپنڈی کسی بھی وقت سفر کر سکیں گی۔ تاہم مسافرگاڑیوں کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے گا، سکیورٹی پلان کمشنر دیامر استور ڈیژن مرتب کرینگے ، نوٹیفکیشن کا اطلاق کمشنر دیامر استور کی جانب سے سکیورٹی پلان فراہم کرنے کے روز سے لاگو ہوگا۔ مسافر گاڑیوں کی سکیورٹی پلان کے حوالے سے کے پی کے محکمہ داخلہ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور ان سے سکیورٹی کیلئے سپورٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافرگاڑیوں کو رات جگلوٹ کے مقام پر روک دیا جاتا تھا اور صبح پانچ بجے روانہ ہونے کی اجازت دی جاتی تھی، جگلوٹ میں ہوٹل مالکان کے ہاتھوں مسافروں کو لوٹنے کے اور سردیوں میں سخت مشکلات پیش آنے کی شکایات کی جا رہی تھیں ، عوام کی جانب سے ذمہ دار حلقوں کو نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں